تازہ ترین

پولیس نے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور پیشہ ورانہ گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، مارکیٹس اور چوراہوں پر خصوصی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، گزشتہ 48 گھنٹے میں کارروائیوں کے دوران اب تک 310 پیشہ ور گداگروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ گداگر ٹریفک سگنلز، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر شہریوں کو ہراساں کرنے اور ٹریفک کی روانی متاثر کرنے میں ملوث تھے۔گرفتار افراد کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے۔