تازہ ترین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے  لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کا افتتاح کردیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ آٹزم کا شکار بچوں کیلیے پنجاب کا یہ پہلا اور اپنی نوعیت کا جدید ترین ریسورس سینٹر ہے، سکول میں آٹزم کے شکار بچوں کیلئے عالمی معیار کی تعلیم، تھراپی وتربیت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔

اسکول اینڈ ریسورس سینٹر فار آٹزم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال قبل جہاں خالی زمین تھی، آج وہاں عالمی معیار کا آٹزم سینٹر قائم ہو چکا ہے، جسے دیکھ کر دل خوشی سے سرشار ہو گیا۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس پہلے سرکاری آٹزم سینٹر میں ایک ہی چھت تلے آٹسٹک بچوں کے علاج، تعلیم اور بحالی کی تمام جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، شاید دنیا بھر میں بھی آٹسٹک بچوں کے لیے اس نوعیت کی جامع سہولتیں ایک ہی جگہ دستیاب نہ ہوں۔