لاہور : مختلف کمپنیوں نے ڈبل روٹی کی قیمت میں اضافہ کردیا
مارکیٹ میں مہنگائی کا رجحان بدستور برقرار ہے، جہاں مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔مختلف کمپنیوں کی جانب سے ڈبل روٹی کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد سمال بریڈ کی قیمت 110 سے بڑھ کر 120 روپے، میڈیم بریڈ 150 سے بڑھ کر 160 روپے جبکہ لارج بریڈ 210 سے بڑھ کر 220 روپے ہو گئی ہے۔
گھی مینوفیکچررز نے بھی گھی اور آئل کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد درجہ سوئم گھی اور آئل کی قیمت 470 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
Leave A Comment