تازہ ترین

ریفک جرمانوں میں کمی ترامیم ایوان سے منظور ہو گئی، ترامیم کی حتمی توثیق گورنر پنجاب دیں گے۔ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور کر لیا، قائمہ کمیٹی داخلہ سے چالانوں میں کمی 1 اپریل کو منظور ہونے والی ترامیم ایوان سے بھی منظور ہو گئیں۔

صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا جس کے مطابق موٹر سائیکل کے چند چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے ہوں گے۔متن کے مطابق موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے کا ہو گا، رکشے کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 3 سے 1 ہزار کر دیا، سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا۔ کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا، ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گاڑیوں کا 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا۔

موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا، 2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔ 2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا، مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا۔ ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔

Leave A Comment

Advertisement