تازہ ترین

گمراہ کن مارکیٹنگ کے ایک اہم کیس میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان (CCP) نے اسٹریپسلز بنانے والی کمپنی 'ریکٹ بینکیزر پاکستان لمیٹڈ' سے 3 کروڑ روپے کا جرمانہ وصول کر لیا ہے۔ یہ کارروائی مسابقتی اپیل ٹریبونل کی جانب سے کمیشن کے 9 فروری 2021 کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے بعد عمل میں آئی، جس میں کمپنی کو مسابقتی ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تھا۔ کمپنی نے اسٹریپسلز کو گلے کی سوزش کے علاج کے لیے ایک 'ادویاتی' پروڈکٹ کے طور پر پیش کیا تھا، جبکہ حقیقت میں اسے دوا کے طور پر ڈی رجسٹر کیا جا چکا تھا اور یہ اب ایک 'فوڈ آئٹم' کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ اس کیس کی شروعات اسکوائر ڈسٹری بیوشن اینڈ مارکیٹنگ سسٹم (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی شکایت پر ہوئی تھی۔ فیصلے کے بعد کمپنی نے اپنی پیکیجنگ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے اب پیکٹ اور بلسٹر پیک پر انگریزی اور اردو میں نمایاں طور پر "نان میڈیکیٹڈ" کا انتباہ درج کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ صارفین کو مصنوعات کی درست حیثیت سے آگاہ رکھا جا سکے۔

Leave A Comment

Advertisement