لاہور: راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار
سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے راہگیر خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او چوھنگ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ضلع قصور سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کو نشانہ بناتا اور ان سے پرس اور موبائل فون چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔گرفتار ملزم کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی اسے ایک خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل ایک نجی سوسائٹی میں بھی خاتون سے پرس چھینا تھا۔