لاہور : گلبرگ کے ہوٹل میں آتشزدگی،ایک شخص جھلس گیا
لاہور کے علاقے گلبرگ کے ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔ریسکیوحکام کے مطابق آگ لگنے کے وقت ہوٹل میں نجی کالج کی تقریب جاری تھی، تاہم کسی بڑی جانی نقصان سے بچا لیا گیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ہوٹل کے تہہ خانے میں گیس لیکج کے باعث لگی،آتشزدگی سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہواجسے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو1122کے مطابق جھلسنے والے شخص کی شناخت 46سالہ مبین کے نام سے ہوئی ہے،آتشزدگی سے متاثرہ 3 افراد کو ریسکیو نے باہر نکالا ۔
Leave A Comment