تازہ ترین

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کا معمہ پولیس نے حل کر لیا، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ن کے مطابق حادثہ بروز پیر کنال روڈ مغل آئی کٹ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں شہری محمد عمران جاں بحق ہو گئے، جبکہ ان کی اہلیہ اور دو بچے زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد نواب ٹاؤن پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ایس ایچ او نواب ٹاؤن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جیو فینسنگ کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں چنیوٹ سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عارف اور طفیل شامل ہیں۔ ملزمان سے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement