لاہور : میوہسپتال کے عملے کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس کی کارروائی میں میو ہسپتال کے عملے کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس والا گرفتار ہوگیا ۔ملزم پولیس یونیفارم کا اپر پہن کر ہسپتال کے گارڈ کو ہراساں کر رہا تھا۔ملزم نے محکمہ پولیس کے جونئیر کلرک کا جعلی کارڈ بنا رکھا تھا۔انچارج چوکی میو ہسپتال سب انسپکٹر نصیر نے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔