لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا، 2 گروپس آپس میں لڑ پڑے
لاہور ہائیکورٹ میدان جنگ بن گیا جہاں کیس کی سماعت پر آئے 2گروپس آپس میں لڑ پڑے۔ جسٹس شہباز رضوی نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی ضمانت خارج کی جس کے بعد دونوں گروپس کے فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر تھپڑوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ کی سیکیورٹی سٹاف نے دونوں گروپس کے فریقین کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے خلاف گوجرانوالہ میں لڑائی جھگڑے کا مقدمہ درج ہے۔