لاہور: بچی پر تشدد کرنے والا سپیڈو بس کا کنڈکٹر گرفتار
لاہور کے علاقے چوہنگ میں بچی پر تشدد کرنے والے بس کنڈکٹر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ چوہنگ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی۔ایس پی صدر کے احکامات پر اسپیڈو بس کے کنڈکٹر سجاد علی کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم نے دورانِ سفر ایک لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔