تازہ ترین

لکی مروت کے علاقے بیگوخیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی امن کمیٹی کے 2 ارکان جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں کی شناخت صفی اللہ اور افنان خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق نعشوں کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement