تازہ ترین

گھات لگاکربیٹھے مسلح ملزمان کاحقیقی بھائیوں پرقاتلانہ حملہ کلہاڑی کے پے در پے وارکرکے ایک کوموت کے گھاٹ اتادیا‘ دوسراشدیدزخمی‘ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ حملہ آورفرار‘پولیس نے نعش تحویل میں پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی‘ موضع مراد پور کے رہائشی محمدثاقب نے پولیس پکارپردی جانیوالی اپنی اطلاع میں بیان کیاکہ اس کے بھائی 27سالہ سیفل اور23سالہ آصف گھرسے پیدل بستی طیب میں کسی مہمان کوملنے کیلئے گئے واپس گھرآرہے تھے کہ فصل کماد میں گھات لگاکربیٹھے تین نامعلوم مسلح افراد نے کلہاڑی اورڈنڈوں سے دونوں پرقاتلانہ حملہ کیا‘ کلہاڑی کے پے در پے وارکرکے 27 سالہ سیفل کوموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ 23سالہ آصف بھی تشددسے بری طرح زخمی ہوا اورملزمان موقع سے فرارہوگئے‘ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر مقتول سیفل کی نعش تحویل میں لیکرموقع سے اہم شواہد تحویل میں لیکرزخمی ہونے والے آصف کوطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement