تازہ ترین

عسکری 9 کالونی کے سامنے دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔جاں بحق افراد کی شناخت جنید شفیق اور دانیال سجاد کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی شروع کردی گئی، جبکہ دونوں موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی گئیں۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سی ٹی او لاہور  نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement