سوات: ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11مسافر جاں بحق
سوات ایکسپریس وے پر وین اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11مسافر جاں بحق ہو گئے۔ سوات ایکسپریس وے پر اسماعیلہ کے قریب وین کی بس کو ٹکرکے نتیجے میں 11مسافر جاں بحق ہو گئے،موٹروے پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں 7افراد زخمی بھی ہوئے ،جن میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،موٹروے پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ وین درائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد عید کی چھٹیاں گزارنے آبائی گھروں کو جا رہے تھے۔
Leave A Comment