اوکاڑہ: قربانی کا بپھرا بیل نالے میں گر گیا، ریسکیو ٹیم نے بحفاظت نکال لیا
اوکاڑہ (وحید انصاری) اوکاڑہ ایم اے جناح روڈ پر قربانی کے لیے لایا گیا ایک بپھرا بیل اچانک بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا۔ واقعہ کے بعد موقع پر موجود شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بیل کو نکالنے کی کوشش بھی کی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیل کو بحفاظت نالے سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ واقعہ میں کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔
Leave A Comment