تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری)3 مختلف مقامات پرٹریفک حادثات.4 سالہ بچے اورخاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے. 3 افراد شدید زخمی. ریسکیو زرائع کے مطابق نزیر گارڈن چک نمبر 12/1AL کے قریب ایک  تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار  45 سالہ نرگس بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی ۔

  دوسرا حادثہ چنگا سٹاپ بصیرپور روڈ کے ہوا جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے پیدل جاتے 60 سالہ گلزار نامی شخص  کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا.

تیسرا حادثہ اوکاڑہ جی ٹی روڈ نہر والا پل کے قریب ہوا. جہاں ایک مسافر بس نے یو ٹرن لیے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے تیجے میں موٹر سائیکل سوار فیملی میں 4 سالہ بچہ حسن رضا جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کی ماں. بہن اور باپ شدید زخمی ہو گئے جو کہ چک 24/4 کے رہائشی بتائے گئے ہیں.

حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں . امدادی کاروائیاں کرتے ہوے ڈیڈ باڈیز  اور زخمیوں کو ضروری کارروائی کے بعد  ہسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس نے حادثات کی تحقیقات شروع کر دی ہے

Leave A Comment

Advertisement