تازہ ترین

اوکاڑہ( وحید انصاری) تیز رفتار ٹرک نے پیدل جاتے بزرگ شخص کو کچل دیا .موقع پر ہی جاں بحق . ریسکیو زرائع کے مطابق چنگا سٹاپ بصیر پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے پیدل چلتے بزرگ کو کچل دیا، حادثہ میں60 سالہ گلزار نامی بزرگ جاں بحق ہو گیا. جو کہ شیلر بخشو شاہ کا رہائشی تھا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ریسکیو اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ہسپتال منتقل کر دی

Leave A Comment

Advertisement