سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
سونے کی مقامی اور بین الاقوامی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں ساڑھے پانچ ہزار روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 70 ہزار 162 روپے پر آگئی ہے۔جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 715 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 3 ہزار 88 روپے پر آگئی ہے۔
سونے کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 55 ڈالر کم ہو کر 4478 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔