تازہ ترین

مغرب سے بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا جس کے سبب پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر شدید سردی اور دھند ہے جبکہ بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ بادلوں اور دھند سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔بارش برسانے والا سسٹم لاہور پنجاب کے میدانی علاقوں کے بجائے مری اور گلیات میں بارش برسائے گا۔ 

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement