لاہور : پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ 2 منشیات فروش گرفتار
تھانہ مغلپورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 2ریکارڈ یافتہ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مغلپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو لال پل کے علاقے سے حراست میں لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت شمعون مسیح اور اورنگزیب کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمان علاقے میں گھوم پھر کر منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھے اور کافی عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے،کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کر لی گئی، جس کے بعد ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔