اوکاڑہ :منشیات فروش کو عمر قید کی سزا . 8 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ اگست 2025 میں پولیس تھانہ اوکاڑہ کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کار نمبری AQW-268 پر سوار گوجرانوالہ کے رہائشی منشیات فروش مدثر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 11 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 326/25 درج کر کے تفتیش شروع کی۔
تفتیشی افسر نے مقدمہ کے تمام شواہد اور ریکارڈ مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔ مقدمہ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد استغاثہ کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے ملزم مدثر حسین کو عمر قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی