سیالکوٹ سے بسنت منانے آیا نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق
سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا نوجوان چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ لاہورمیں لوئر مال بلال گنج کے علاقے میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔نوجوان بسنت کی دوسری رات پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرا، نوجوان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر نوجوان جانبر نہ ہو سکا۔متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ متوفی سیالکوٹ سے بسنت منانے کیلئے لاہور آیا ہوا تھا۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کردی۔