پنجاب : کے عوام کیلئے ریلیف کا اعلان , موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم ، ٹرانسفر فیس بھی معاف
وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے عوام کیلئے ایک اور ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا اور پنجاب بھر میں موٹر بائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم ،موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کردی گئی۔ ہررجسٹرڈ بائیک کو 2000 روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی ، ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی ، رجسٹرڈ بائیک کو 20لیٹر پٹرول فی لیٹر 100روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا ۔
رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کے لئے ریلیف پیکیج کافوری آغاز کردیا گیا اور اس سلسلے میں رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان کوفیول سبسڈی حاصل کرنے کے طریقہ کار کا اعلان بھی کردیا گیا۔ فیول سبسڈی کے لئے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں یا رجسٹرڈ موٹربائیک مالکان فیول سبسڈی کے لئے پلے سٹور پر موبائل ایپ ''Maryam ko Batayn'' استعمال کرسکتے ہیں ، فیول سبسڈی کے لئے ویپ پورٹل https://mkb.punjab.gov.pkپر بھی اپلائی کرسکتے ہیں ۔