تازہ ترین

لاہور کےداتا دربار روڈ پر2 خواتین کو زخمی اور7سالہ بچی کائنات کو کچل کر فرار ہونےوالے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ داتا دربار آپریشنز اور  انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرار ملزم سہیل کو گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی  نے بتایا کہ ملزم اوور سپیڈ کرتےہوئے متاثرین کو کار کی ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا تھا.حادثے کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی جبکہ 7 سالہ بچی کائنات جان کی بازی ہار گئی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزم کی تلاش شروع کر دی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement