تازہ ترین

سنگھ پورہ منڈی کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ ایک تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے باعث موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت علی شیرازی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار سوار اپنی گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گاڑی کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement