سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں کارروائیاں،21دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں کارروائیوں کے دوران 4مطلوب کمانڈرز سمیت 21 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کےعلاقے میران شاہ میں مختلف کارروائیاں کیں،کارروائیوں کے دوران 72گھنٹے میں 21دہشتگرد مارے گئے، ہلاک فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں میں 4مطلوب کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ مارے جانے والوں میں خارجی خالد رضا عرف سالار، مفتون، خارجی موسیٰ اور خارجی عمران شامل ہیں،ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہو ا۔کارروائیوں میں 72گھنٹوں میں 21اور مجموعی طور پر 48دہشتگردہلاک ہوئے۔