لاہور :شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار
نشتر کالونی کے علاقے میں شہری سے موبائل فون چھیننے والے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ متاثرہ شہری سڑک پر جا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اس سے موبائل فون چھین لیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر موصول ہونے کے بعد ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے فوری کارروائی شروع کی۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزمان کے روٹس اور نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا۔حاصل کی گئی معلومات کی بنیاد پر نشتر کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا ہے۔