لاہور : اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے پر ہراسگی کا الزام ، این سی سی آئی اے نے کارروائی شروع کردی
اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ن لیگی ایم پی اے پر ہراسگی کے الزام پر این سی سی آئی اے نے کارروائی شروع کردی ہے۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے دی جانے والی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کی ہے۔اداکارہ نے لیگی اہم پی اے ثاقب چدھڑ، اہلیہ سمیرا خان کے خلاف درخواست دی ہے۔این سی سی آئی اے نے ثاقب چدھڑ ان کی اہلیہ سمیرا خان کو 22 مئی بروز جمعے کو طلب کیا ہے۔
اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹاگرام اسٹوری میں ن لیگی ایم پی اے کے خلاف ہراسگی کے الزامات سے متعلق طویل پوسٹ شیئر کی تھی۔مومنہ اقبال نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ مجھے ایک عرصے سے بااثر شخص کی جانب سے آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی اذیت اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا ہے، این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو بار بار رپورٹ کرنے کے باوجود ملوث فرد کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔