تازہ ترین

باٹا پور میں قربانی کے جانور چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں ایک ہی ڈیرے سے لاکھوں روپے مالیت کے 12 بکرے چوری کر لیے گئے۔

 پہلی واردات کے دوران 4 مسلح ڈاکو بکروں کے باڑے میں داخل ہوئے اور وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکو اسلحے کے زور پر 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے 4 بکرے لے کر فرار ہوگئے۔

دوسری واردات میں بھی نامعلوم ملزمان نے 12 لاکھ روپے مالیت کے مزید 8 بکرے چوری کر لیے۔ دونوں وارداتوں میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے 12 بکرے چوری ہوئے۔

باٹا پور پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement