تازہ ترین

ڈیفنس فیز تھری میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سرفراز اور عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو باپ بیٹا تھے۔ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے والی خواتین شہناز اور فاطمہ ہیں، جو ماں بیٹی بتائی جاتی ہیں۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔