ڈیجیٹل ٹریفک چالان ’’ون ایپ‘‘ کا افتتاح، شواہد پر مبنی نظام نافذ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈیجیٹل ٹریفک چالان ون ایپ کا افتتاح کر دیا۔ملکی سطح پر پہلی بار شواہد پر مبنی ٹریفک انفورسمنٹ سسٹم نافذ کر دیا گیا، ویڈیو ثبوت کے ساتھ چالان، شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ٹریفک خلاف ورزیوں کی ویڈیو ریکارڈنگ محفوظ اور قابلِ تصدیق ہوگی۔موقع پر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور چوری شدہ گاڑیوں کی تصدیق ہوگی، گاڑی کی ملکیت، فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی فوری ویری فکیشن ہوگی۔ انٹیگریٹڈ سسٹم کے تحت ای چالان، ایف آئی آر سٹیٹس سیور کریمنل ریکارڈ بھی چیک ہوگا، دوسرے مرحلے میں پوائنٹ سسٹم اور ٹریفک خلاف ورزیوں پر ایف آئی آر کا اندراج ہوگا۔ٹریفک وائلیشن کی تفصیلات کیو آر کوڈ کے ذریعے شہریوں کو موصول ہوں گی۔اس حوالے سے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے شفاف اور بلا امتیاز انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔