تازہ ترین

چوہنگ کے علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث ایک کھمبے سے لٹکتی ڈور نیچے آ گئی، جس کے نتیجے میں شہری ڈاکٹر عبداللہ زخمی ہو گئے۔ کھمبے سے لٹکتی ڈور شہری ڈاکٹر عبداللہ کے جسم سے رگڑ کھا گئی ۔

ایس پی صدر کے مطابق لٹکتی ڈور اور دیگر خطرناک مواد کو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فوری طور پر ہٹایا جا رہا ہے، اور شہریوں کے تحفظ کے لیے فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں جبکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ہ رواں ماہ اب تک پتنگ بازی کرنے والے 60 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔