تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن سے کپس کالج کے سی ای او عابد وزیر خان کو اغوا کر لیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق عابد وزیر خان کو آفس سے جاتے ہوئے راستے میں روک کر اغوا کیا گیا، عابد وزیر خان اغوا کے وقت خاتون جنرل منیجر کے ساتھ فون لائن پر تھے۔ خاتون نے نامعلوم شخص کی آواز سنی، نامعلوم شخص نے مغوی کو کہا کہ تم نے میری گاڑی کا ایکسیڈنٹ کیا ہے۔پولیس کے مطابق اغوا کا مقدمہ تھانہ جوہر ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے، کیس اغوا برائے تاوان کا لگ رہا ہے۔

 

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور گفتگو کرتے ہوئے کہ اغوا برائے تاوان والا معاملہ نہیں ہے، اب تک اغوا برائے تاوان کی کوئی کال موصول نہیں ہوئی۔ واقعے کی انویسٹی گیشن ہو رہی ہے، پولیس کی ٹیمیں مختلف اضلاع میں کام کر رہی ہیں، مختلف اینگلز سے ہم انویسٹی گیشن کر رہے ہیں۔سی سی ڈی اور لاہور پولیس مل کر کام کر رہی ہے، امید ہے بہت جلد عابد وزیر خان کا پتا چل جائے گا۔ کل رات سے ہماری ٹیمیں کام کر رہی ہیں، کچھ ٹیمیں لاہور اور کچھ باہر کام کر رہی ہیں۔ انویسٹی گیشن سے متعلق ابھی چیزیں شیئر کرنا مناسب نہیں ہوگا، لوکیشن سے متعلق چیزیں شیئر کرنے سے ہماری انویسٹی گیشن خراب ہوجاتی ہے۔عابد وزیرخان کی جو آخری گفتگو ہو رہی تھی وہ بھی ہم نے سنی ہے، اس حوالے سے بھی انویسٹی گیشن ہو رہی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement