مولانا فضل الرحیم اشرفی سپرد خاک،نماز جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت
جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی جو کہ گذشتہ روز انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ان کے بیٹے صاحبزادہ مولانا حافظ زبیر حسن نے پڑھائی جس میں نامور دینی و مذہبی راہنماؤں اور سیاسی شخصیات جس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، مولانا عبدالحق ثانی، علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی ،مولانا سید عبدالخبیر آزاد،خواجہ احمد حسان، مولانا انس اعظم ،مولانا محمد امجدخان،مولاناعبدالرؤف فاروقی، مولانا پیر اسد اللہ فاروق نقشبندی، صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، مفتی محمدجامعۃ الرشید کراچی، مولانا حکیم مظہر شاہ،خواجہ اعجاز احمد سکا،سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،خواجہ سلمان رفیق، لیاقت بلوچ ، صوبائی وزیر بلال یاسین، چوہدری اختر رسول، میاں محمد نعمان ایم این اے،مولانا مفتی احمد علی ثانی،سید توصیف شاہ،شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر فرید پراچہ، ڈاکٹر آصف محمود جاہ، مولانا راشد الحق حقانی، مولانا عرفان الحق، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی،حافظ حسین احمد،مولانا نعمان حامد، صاحبزادہ حافظ عمیر عبدالہادی، پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی ،علامہ زبیر عابد،قاری وقار چترالی،ڈاکٹر فیاض رانجھا،مولانا مسعود قاسم قاسمی،تنظیم اسلامی کے امیر مولانا شجاع الدین، جاوید قصوری،مولانا سید قطب، پروفیسر ڈاکٹر مسعود گوندل اورجامعہ اشرفیہ لاہوراور دیگر دینی مدارس کے علماء و طلباء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔