لاہور: نواب ٹاؤن میں فائرنگ سے کار سوار جاں بحق، ملزمان فرار
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی، فائرنگ کرنے والے افراد نے کار میں سوار خاتون کو پہلے گاڑی سے اتارا اور بعد ازاں ندیم پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا۔ خاتون کی شناخت ’’ر‘‘ کے نام سے ہوئی، خاتون کے بیان کے مطابق ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نواب ٹاؤن رائے ونڈ کے قریب پیش آیا۔