تازہ ترین

میواسپتال لاہور کے ایم ایس  نے بتایا ہے کہ رواں سال منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔میو اسپتال میں منکی پاکس کے 6 مریض زیرِ علاج ہیں، لاہور اور گرد و نواح سے منکی پاکس کے مریض آ رہے ہیں۔ہر عمر کے افراد منکی پاکس سے متاثر ہو رہے ہیں، کسی بھی مریض نے بیرونِ ملک سفر نہیں کیا۔رواں سال منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ ہونا تشویش ناک ہے، جسم پر سرخ دھبے، خارش اور تیز بخار ہو تو فوری اسپتال جائیں۔ منکی پاکس کی کوئی مخصوص دوائی نہیں، 14 دن بعد متاثرہ مریض صحت یاب ہو جاتا ہے۔ رواں سال منکی پاکس سے متاثرہ کسی مریض کی موت نہیں ہوئی، جبکہ گزشتہ سال منکی پاکس کے21 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جن میں سے 3 کی اموات ہوئی تھیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement