تازہ ترین

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم اور تیز ہواؤں کا سلسلہ تاحال موجود ہے تاہم گرمی کی شدت میں واضح کمی فی الحال متوقع نہیں۔ دن کے اوقات میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ سہہ پہر کے بعد بادل چھا جانے اور ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔بارش برسانے والا موجودہ موسمی سسٹم رات کے وقت ملک سے نکل جائے گا تاہم اس سے قبل وقفے وقفے سے بادلوں کی موجودگی اور ہلکی بونداباندی کا امکان رہے گا۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement