لاہور: بچیوں سے اسکوٹیاں چھیننے والے گینگ کے ملزمان گرفتار
باٹا پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں چھین کر فرار ہونے والے گینگ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی جانب سے مقدمات کیلئے درخواستیں موصول ہوئیں۔ایس پی کینٹ کے مطابق چند روز قبل ملزمان باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی ہوئی بچیوں سے اسکوٹیاں و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ایس ایچ او باٹا پور نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی سے اسکوٹی چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس پی نے کہا کہ ایس ایچ او باٹاپور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم احسن رضا اور سخاوت کو چھینی ہوئی اسکوٹیوں سمیت گرفتار کر لیا۔