تازہ ترین

رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور  سرکاری ریٹ لسٹ میں برائلر کی قیمت 511 روپے مقرر ہے اور صافی گوشت 590 روپے فی کلوگرام فروخت کیا جا رہاہے ۔   آج بھی برائلر گوشت 7 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیاجس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 511 روپے کی بلند ترین قیمت پر جاپہنچی لیکن سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس مارکیٹ میں صافی گوشت 580 سے 590 روپے فی کلو فروخت ہورہاہے۔ اس حوالے سے دکانداروں کاکہنا ہے کہ زندہ برائلر کی سپلائی کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے، سرکاری ریٹ325 روپے لیکن فارم سے سپلائی 330 روپے تک ہورہی ہے۔ فارمر کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافہ ہوچکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹیشن اخراجات بڑھ گئے ہیں۔