شیخوپورہ: دکان میں آتشزدگی، ایک نوجوان جاں بحق
ویلڈنگ کی دکان میں آتشزدگی کے باعث آگ سے جھلس کر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق تین منزلہ بلڈنگ کے اوپر رہائشی افراد کو بحفاظت منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ورکر لاپتہ ہے۔آتشزدگی کا واقعہ فیصل آباد روڈ 32 چوک سے شرقپور چوک کے قریب پیش آیا، فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا تاہم لاپتہ ورکر کی تلاش ابھی تک جاری ہے۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ غفار کے نام سے ہوئی ہے۔