تازہ ترین

 رپورٹ( عبدالوحید انصاری)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، جس میں سرکاری افسران، وکلا، تاجروں، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچم لہرائے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ بعدازاں ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 اگست کشمیری عوام کے لیے سیاہ دن ہے، پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے۔