لاہور: میاں بیوی گھر میں پراسرار طور پر جاں بحق
داتا دربار کے علاقے میں احمد پارک گھر سے ماں بیوی مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔موہنی روڈ احمد پارک گھر میں میاں بیوی پُراسرار طور پر جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 38 سالہ آزاد حسین اور 35 سالہ پاکیزہ کے نام سے ہوئی۔ شبہ ہے کہ دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی جبکہ دو بچے 8 سالہ خضر عباس اور 6 سالہ حر عباس محفوظ ہیں۔پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوؤں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ لاشیں ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔