تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانے اورپبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کیلئےوزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کی ہدایت پرٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔متعلقہ افسران کو نئے کرایوں کی لسٹ جاری کرانے کا حکم دیاگیاہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان کاکہناہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی محنت نے پاکستان کو سرخرو کر دیا،آج پوری دنیا میں پاکستان کی امن کیلئے کوششوں کو سراہا جارہا ہے۔  بہت جلد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم ہو جائیں گی،ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے مسافروں کو مزید ریلیف حاصل ہوگا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روزانہ لاکھوں افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق چند ہفتوں میں مزید 10 اضلاع میں الیکٹرک بسیں چلا دی جائیں گی،عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement