اوکاڑہ : کمسن طالب علم کو ،، مرغا ،، بنانے کا واقعہ ، ٹیچر گرفتار
کام میں دلچسپی نہ لینے پر استاد کی جانب سے کم عمر طالبعلم کو “مرغا” بنا کر سزا دینے کا واقعہ سامنے آ گیا، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا. ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کم عمر شاگرد کو غیر انسانی سزا دینے والے استاد نوید کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نے طالبعلم کو معمولی بات پر تضحیک آمیز اور غیر انسانی سزا دی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ رپورٹ ہوتے ہی فوری ایکشن لیا گیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔