بھاٹی گیٹ پر داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں گر کر جاں بحق ہونیوالی ماں بیٹی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات پائے گئے جب کہ  خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی،  سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے،  دونوں کی موت سر اور گردن کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئیں۔ پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کیے جس کے بعد رپورٹ کو سیل کردیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement