لاہور : عید پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر 189 افراد گرفتار
لاہور میں عید پر حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 189 افراد کو گرفتار کر کے 152 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے پر 80 افراد کو گرفتار کر کے 70 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ون وہیلنگ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر کے 7 مقدمات درج کیے گئے۔سی سی پی او لاہور کے مطابق پتنگ بازی کرنے والے 12 افراد کو گرفتار کر کے 12 مقدمات درج کیے گئے۔ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 افراد گرفتار کیے گئے جبکہ سری پائے بھوننے والے 76 افراد کو گرفتار کر کے 55 مقدمات درج کیے گئے۔
Leave A Comment