تازہ ترین

ایس ایچ او مناواں نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیمیکل ڈور کی ترسیل ناکام بنا دی اور دو ڈیلرز کو گرفتار کر لیا۔  گرفتار ملزمان عثمان اور اسد اللہ کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 38 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ آن لائن کیمیکل ڈور منگوا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement