تازہ ترین

برائلر گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سرکاری نرخ نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چھٹی کے روز سرکاری نرخ 591 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ فارم گیٹ پر زندہ برائلر کا ریٹ 380 روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے، جبکہ تھوک ریٹ 394 اور پرچون ریٹ 408 روپے فی کلو مقرر ہے۔

تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں اوورچارجنگ کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جہاں دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صافی گوشت 680 روپے فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور من مانی قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔