تازہ ترین

گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے منشیات فروشوں کا بڑا  نیٹ ورک پکڑ لیا۔80 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے میاں بیوی سمیت چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے ایس پی سٹی  کا کہنا ہے کہ گوالمنڈی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران ملزمان کو منشیات کی ترسیل کرتے گرفتار کیا،ملزمان ذاکر اور جان محمد  پشاور سے منشیات لا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے،ملزم آصف اپنی بیوی رابعہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ہیروئن کی ترسیل مختلف اضلاع میں کرتا تھا۔ ملزم پولیس کی تلاشی سے بچنے کے لیے اپنی بیوی کو ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار رکھتا ۔ملزمان کی دوران گرفتاری پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت کے باوجود فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔